شادی ہالز ، مارکی ،ریسٹورنٹ گیسٹ ہائوسز ملازمین کا مظاہرہ کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ

July 11, 2020

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) کورونا پابندیوں اور لاک ڈائون کے خلاف شادی ہالز ، مارکی ،ریسٹورنٹ ،ٹینٹ سروس ،فوڈ اینڈ کیٹرنگ اور گیسٹ ہائوسز ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔فیض آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے مرکزی صدر محمد ندیم راجہ ، پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ ،تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری ، راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ توحید، احمد خان عمران خان ،عمار بن فاروق ،رمیض قریشی ، محسن علی بٹ ، ملک سلیم ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل لاک ڈاون سے ہزاروں دیہاڑی دار ملازمین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کا چولہا جلنا بھی محال ہو چکا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شادی ہالز ، مارکیز کے بکنگ کاونٹر فی الفور کھولے جائیں اور ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سروسز بحال کی جائیں ۔فوڈ اینڈ کیٹرنگ اور ٹینٹ سروس آوٹ ڈور فنکشن کی اجازت دی جائے ۔