مولانا عبدالعزیز جامعہ فریدیہ سے جامعہ حفصہ منتقل

July 11, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) قائد اہل سنت علامہ محمد احمد لدھیانوی،جمعیت اہلسنت والجماعت کی طرف سے نامزد کردہ سات رکنی علماء کمیٹی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ علماء کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کی طرف سے مولانا عبدالعزیز اور مولانا عبدالغفار کے درمیان معاملات حل کرانے کی یقین دہانی پر مولانا عبدالعزیز ایک ماہ کیلئے اپنےاحباب سمیت جامعہ فریدیہ سے جامعہ حفصہ جی سیون اسلام آباد واپس آگئے ۔