منشیات برآمدگی کے چار مقدمات کے ملزموں کو104 ماہ قید

July 11, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے چار مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو 104ماہ قید اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیکر پانچویں ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ عدالت نے گزشتہ سال 23جون کو 2950 گرام چرس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم عاصم شاہ کو دو سال گیارہ ماہ قید پچیس ہزار روپے جرمانہ، گزشتہ سال چوبیس مئی کو 1200گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم راحت شیر کو بیس ماہ قید بیس ہزار روپے جرمانہ، گزشتہ سال بارہ اپریل کو دو کلو چرس سعودی عرب لیجانے پر گرفتار ملزم سلیمان کو دو سال قید پچیس ہزار روپے جرمانہ اور گزشتہ سال 23مئی کو ترکی ٹال پلازہ سے دو کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار آصف اقبال کو دو سال قید پچیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ طائوس خان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔