ڈسپنسریوں اورچائلڈ ہیلتھ سنٹرز کے امورپی ایچ ایف ایم سی کے سپرد

July 11, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈسپنسریوں اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز کے بارے میں سی ای او ہیلتھ کےاختیارات ختم کردئیے گئے. ان کے تمام انتظامی و مالی امور پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیشن مینیجمنٹ کمپنی (پی ایچ ایف ایم سی) کے سپرد کر دیئے گئے۔محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے مراسلے کے مطابق ان اداروں میں تبادلے صرف سی ای او، پی ایچ ایف ایم سی کی اجازت سے ہوں گے اور تمام انتظامی فیصلے سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے این او سی کے بعد کئے جا سکیں گے۔