سید منور حسن نے اقامت دین کےمحاذ پرشمشیر بے نیام کاکام کیا،جماعت اسلامی خواتین

July 11, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق کے زیرصدرات سید منور حسن کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس ہوا،انہوں نے کہاکہ منور حسن اتحاد امت، اقامت دین اور دفاع پاکستان کے محاذ پر شمشیر بے نیام کا کردار ادا کیا ،بیگم عائشہ منور حسن نے کہاکہ وہ اپنے گھر میں محدود وسائل کے باوجودپرسکون زندگی بسر کرتے بچوں کو مادیت پرست نہیں بنایابچوں کو داعی بنایا ۔ دردانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ وہ راسخ الایمان تھے ۔ کلثوم رانجھانے کہاکہ تنظیم کی مضبوطی،اور استحکام سید منور حسن کا بڑا حصہ ہے ۔ناظمہ بشری صادقہ ،عافیہ سرور ، فوزیہ محبوب ،عائشہ سہیل و دیگرنے بھی خطاب کیا۔