سندر، تودہ گرنے سے2مزدور جاں بحق،2زخمی

July 11, 2020

چوہنگ (نامہ نگار ) سندر کے علاقہ میں کھدائی کرتے ہوئے مٹی کے تودہ تلے دب کردو مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ مزدور مٹی کے تودے کے ساتھ ٹیک لگا کر آرام کر رہے تھے کہ تودہ اچانک ان کے اوپر آ گرا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے تلے دبے چاروں مزدوروں کو نکال لیا، ایک مزدور لیاقت موقع پر جاںبحق جبکہ لقمان جناح ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، زخمیوں میں خیرات حسین اور قسمت خان شامل ہیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔