لاہور ریجن میں گیس کنکشن کے کوٹہ میں 50فیصد کمی

July 11, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی ناردرن نے لاہور ریجن میں صارفین کو نئے کنکشنوں کےکوٹہ میں 50 فیصد کمی کر دی،گزشتہ سال 76 ہزار کنکشنوں کےمقابلے میں رواں سال36 ہزار نئےگیس کنکشن لگائے جائیںگے ۔ ایریا دفاتر کے لئے گیس کنکشنوں کا کوٹہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 12 ہزار ،گورومانگٹ11 ہزار200 ،ہربنس پورہ7 ہزار 500 جبکہ والڈ سٹی دفترکے لئے2200 کنکشن دینے کی منظوری دی گئی ہے۔