فیسیں ٹرانسفر نہ کرنےپر میڈیکل کالجوں کےخلاف کارروائی کافیصلہ

July 11, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اجلاس میں اپ گریڈ ہونے والے طلبہ کی فیسیں ٹرانسفر نہ کرنے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ داخل ہونے والے طلبہ کو میرٹ کے مطابق دوسرے کالجوں میں اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔ کوئی کالج قانونا اپ گریڈ ہونے والے طلبہ کی فیس نہیں روک سکتا۔ اس پر داخلہ کمیٹی نے معاملہ پی ایم ڈی سی اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں اٹھانے کی سفارش کی معاملہ 13 جولائی کو پی ایم ڈی سی ایڈمیشن بورڈ کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا ۔