یونین کونسلوں کے دفاترکو فیلڈ آفس بنانے سے متعلق اجلاس

July 11, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب بھر کے چیف آفیسرز آن لائن کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیرصدارت ہوئی ۔ آن لائن کانفرنس میں مقامی حکومتوں میں پیدائش ، اموات ، شادی ، طلاق اور شکایات کے اندراج کے سلسلے میں فیلڈ آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پنجاب بھر کی یونین کونسلز کے دفاتر کو فیلڈ آفس کا سٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یو سی دفاترمیں کام کرنے والے سیکر ٹری یونین کونسل کو اب فیلڈ آفیسر میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔اب فیلڈ آفیسرز مقامی حکومتوں میں پیدائش ، اموات ، شادی ، طلاق اور شکایات کے اندراج سمیت دیگر فرائض انجام دیں گے ۔کانفرنس میں عید الضحیٰ پر عارضی مویشی منڈویوں کے قیام اور ایس او پیز کو زیر بحث لایا گیا ۔ممکنہ شہری سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔