ہمیں عوام سے دور کرنیکی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘مولانا عبدالصمد

July 11, 2020

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ،تمام اقوام کو ساتھ لے کر چلیں گے ،علاقے اور قوم سے نفرتوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے‘ نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں عوام سے دور رکھنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عہدہ اور منصب کی کوئی پروا نہیں اس کے بغیر بھی عوام کی خدمت کے لئے صف اول کا کردار ادا کریں گے،اگر عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو ان کے اعتماد پر پورا تریں گے ،ہمارے خاندان کی سیاسی ،علمی ،علاقائی ،سماجی اور دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرامن سیاست کے قائل ہیں اور پرامن انداز میں عوام کے کندھے سے کندھا ملا کرجدوجہد کررہے ہیں ،مشکل میں ساتھ دینے والے کارکنوںکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت عوام کے لئے محفوظ چھتری ہے ،جمعیت کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔