بجٹ میں صرف من پسند افراد کو نوازا گیا‘ مسلم لیگ ن

July 11, 2020

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ، نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے ایک بیان میں بجٹ 2020-21میں صوبے کے زمینداروں اور مالداروں کو نظرانداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نام نہاد بجٹ میں صرف من پسند افراد کو نوازا گیا ہے ۔ حلقہ 28میں روڈ، نالیوں اور ٹف ٹائل کے نام پر ہونیوالی کرپشن کسی کو نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بہکاوئے میں آنے کی بجائے پارٹی کی فعالیت کیلئے کام کریں اختلافات کو پارٹی کے اندر حل کرنے کو فوقیت دی جائے گی اختلافات کو میڈیا پر لانے کی بجائے پارٹی فورم پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی ورکروں کو ہر حال میں اولیت دی جائے گی۔ٹکٹ کوئٹہ ڈویژن میں ورکروں کو دیا جائے گا مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے قائد میاں نوازشریف کا پیغام صوبے اور کوئٹہ ڈویژن کے گلی کوچوں تک پہنچایا جائے گا۔