ملازمت پر بحال کیا جائے‘برطرف ملازمین

July 11, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ٹی بی کنٹرول پروگرام سے برطرف کئے جانے والے ملازمین غلام فاروق ، محمداعظم ، نور اکرام و دیگر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں بحال کیا جائے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم15 ستمبر 2009ء کو ٹی بی کنٹرول پروگرام میں بطور ڈرائیور مستقل بنیادوں پربھرتی ہوئے اور 11 سال تک اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہے لیکن جون 2019ء میں ہماری تنخواہ بند کردی گئی اور کہا گیا کہ اس سال بجٹ نہیں لہٰذا ہمیں بتایا گیا کہ ہمیں برطرف کردیا گیا ہے اور اگلے سال بجٹ میں واپس اپنے اپنے عہدوں پر بحال اور تنخواہ جاری کردی جائے گی ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں ان کی ملازمتوں پر بحال کیا جائے ۔