سیکرٹری مواصلات غیرمعیاری کام کانوٹس لیں‘ نیشنل پارٹی

July 11, 2020

کوئٹہ ( آن لائن )نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر/رکن مرکزی کمیٹی حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ سریاب وگردونواح میں جاری ترقیاتی کاموں کے غیرمعیاری ہونے کانوٹس لیاجائے گشکوری ٹائون ،نعمان اسٹریٹ ،ناشناس کالونی ، بینک کالونی ودگردونواح میں ترقیاتی کام کے مخالف نہیںمگر غیر معیاری کام صرف اور صرف عوامی فنڈز کے ضیاع کے سوا کچھ نہیںانہوں نے کہاکہ عوامی فنڈز قوم کی امانت ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ سریاب میں غیرمعیاری جاری ہے جس کے معائنہ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے سیکرٹری مواصلات ومتعلقہ حکام غیرمعیاری منصوبوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج پرمجبورہونگے۔