اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے واسا کے کیمپ آفس قائم

July 11, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ملتان شہر میں واسا کے سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے فیلڈ سٹاف اور مشینری موجود رہے گی اور بارش کاسلسلہ شروع ہوتے ہی حاضر سر سروس کیمپ میں موجود عملہ اور مشینری بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے متحرک ہوگا۔