صوبائی سکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس

July 11, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی سیکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو مہم کے متعلق جمعہ کے روز سپیشل سیکرٹری محمد آصف کی زیر صدارت محکمہ داخلہ و قبائلی امورمیں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عبد الباسط نے انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی بارے درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر محمد آصف نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے ھدایات دیں کہ پولیو فری پاکستان کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلا کر انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو خوش اخلاقی سے امادہ کریں اور کسی صورت زور زبردستی نہ کریں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو کہا کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنائے تا کہ جولائی کے مہینے میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔