ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ ایس او پیز پرعمل کی یقین دھانی

July 11, 2020

پشاور (وقائع نگار) ہوٹل ایسوسی ایشنز کے چئیرمین حبیب اللہ زاہد کی ہدایت پر پشاور قومی جرگہ کے سربراہ خالد ایوب ، نمک منڈٰی تکہ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر شنواری اور دیگر عہدیدران نے کمشنر پشاور امجد علی سے ملاقات کی اس موقع پر کمشنر پشاور نے کہا کہ نمک منڈی بازار کو ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے پر بند کیا گیا اگر تاجر ایس او پیز پر عمل کریں تو بازار کو کھول دیا جائےگا اس موقع پر نمک منڈٰی تکہ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر شنواری نے ایس او پیز اختیار کرنے کی یقین دھانی کرائی جس پر کمشنر پشاور نے شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹ نمکنڈٰی کو ایس او پیز اختیار کرنے کی شرط پر دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ، بعدازاں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا ۔