قانون کی بالادستی کیلئے صحافت کی آزادی ضروری ہے

July 11, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ کے بزرگ رہنماء اور مزار قائد اعظم کراچی کی فاتحہ خوانی کے سرپرست اعلیٰ صالح محمد خان نے جنگ و جیو کی ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کوآزاد صحافت کا گھلا گھونٹنے اور میڈیا کے خلاف انتقامی کاروائیاں قراردیا ہے۔اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن لوٹ کھسوٹ بد عنوانیوں ،ظلم و نا انصافیوں کے خاتمے ،جمہوریت کی بقاء ملک کے استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے صحافت کی آزادی ضروری ہے،لیکن دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمران اپنی کرپشن ،بد عنوانیوں اورعوام دشمنی چھپانے کے لئے صحافت کا گھلا گھونٹنے پر تلے ہوئے ہیں،صحافت ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے،لیکن حکمران ریاست کے چوتھےاہم ستون کوگراکر ریاست کی عمارت کو گرانا چاہتے ہیں۔