اکبر پورہ گرینڈ آپریشن 175ملزم گرفتار کر لئے گئے، درویش خان

July 11, 2020

پشاور( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیر اکبر خان آفریدی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین اور سب ڈبوژنل پولیس آفیسر طیب جان کی ہدایت پر اکبر پورہ اور 15 نواحی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لئے مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے پولیس کے پانچ کمانڈوز دستوں کی طرف سے پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر درویش خان کی قیادت میں خفیہ ٹھکانوں پرچھاپے مار کر قتل اغواء ڈکیتی رہزنی و دوسرے سنگین مقدمات میں ملوث 15 اشتہاری مجرموں 35 مسلح افراد اور 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نقص امن کے تحت ایک سو افرد کو گرفتار کر لیا گیا پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے محرر افسر علی خان نے آپریشن کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے موبائل دستوں کی24 گھنٹے پٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اکبر پورہ و 15 نواحی علاقوں میں خفیہ ٹھکانوں کے علاوہ دریائے کابل کے کنارے خفیہ اڈوں پرچھاپے مارے جا رہے ہیں منشیات فروشوں اور قماز بازوں کے خلاف بھی دائرہ تنگ کر دیا گیاہے لاک ڈائون کے خلاف 150 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔