تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا

July 11, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی طرف سے تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ہے جبکہ بار بار مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو زندہ درگو ر در کیا گیاہے۔ حکمرانوں کی عوام دشمنی پالیسیوں سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے اور عوام کو نواز شریف حکومت کی یاد ستار ہی ہے راشد محمود خان بابوزئی نے گڑھی محمد بہرام خان شاہ عالم میں بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کے دھرنوں کے باوجود ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا مہنگائی پر قابو پایا گیا ۔ موٹر ویز و شاہرائووں کا چال بچھایا گیا عوام پر ظالمانہ ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آٹے چینی و دسری اشیاء پر سبسڈی دی گئی عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے ۔