خاتون راتوں رات ارب پتی کیسے بنی؟

July 11, 2020

آسٹریلوی خاتون اپنی حیران کن قسمت کے باعث اچانک ساڑھے پانچ ارب سے زائد رقم کی مالک بن گئی۔

یہ واقعہ برطانوی شہر سسکس میں پیش آیا جہاں ایک آسٹریلوی خاتون نے اپنی بے مثال قسمت کے باعث بمپر لاٹری جیت لی۔

قدرت والا خاتون پر ایسا مہربان ہوا کہ ایک ہی دن میں اس کی جھولی میں تین کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی رقم ڈال دی۔

آسٹریلوی شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے چھٹیاں گزارنے برطانوی شہر سسکس گئی ہوئی تھی کہ ایک دن اس کی دوست نے اسے آن لائن لاٹری ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے خاتون نے ٹکٹ خرید لیا اور پہلی مرتبہ میں ہی بمپر انعام کی مالک بن گئی۔

آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ جب میں نے انعامی رقم جیتنے والوں کی فہرست آن لائن چیک کی تو میں حیران رہ گئی، کیونکہ بمپر انعام مجھے لگا تھا، میں نے اس سے قبل کبھی لاٹری ٹکٹ نہیں خریدا تھا اور پہلی بار میں ہی میں کروڑ پتی بن گئی۔