برج خلیفہ بنانے والی کمپنی کی ریٹنگ زمین بوس ہوگئی

July 11, 2020

کورونا وباء کے سبب دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بنانے والی کمپنی کی ریٹنگ زمین بوس ہوگئی، ایس این پی گلوبل نے رواں سال دبئی کی معاشی تنزلی 11 فیصد رہنے کے اندازے لگائے ہیں۔

ایس این پی گلوبل نے برج خلیفہ بنانے والی امارات پراپرٹی کی انوسٹمنٹ گریڈ ریٹنگ ٹرپل بی مائنس کو گرا کر جنک ڈبل بی پلس کردیا ہے ، دبئی کی ایک اور کمپنی ڈی آئی ایف سی انوسٹمنٹ کی ریٹنگ بھی اسی نوعیت سے کم کی گئی ہے۔

ایس این پی گلوبل کے مطابق کورونا وباء نے مشرق وسطی کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی کو بری طرح متاثر کیا ہے، وباء سے بچاؤ کے اقدامات کے سبب دبئی کی معاشی تنزلی عالمی مالیاتی بحران سے چار گنا زائد رہے گی۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق آمدنی کا خسارہ 15 سے 20 فیصد جبکہ دبئی کا مالی خسارہ جی ڈی پی کا چار فیصد رہے گا ۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق آئندہ سال دبئی کی نمو 5 فیصد رہے گی، تاہم 2023 ء میں یہ 2 فیصد ہوجائے گی ۔