بھارت میں ہیروں سے سجا ماسک متعارف

July 11, 2020


بھارتی سنار نے ہیروں سے سجے ماسک فروخت کیلئے پیش کردیئے۔

کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماہرین کی جانب سے ہر شخص کو ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی جارہی ہے۔

ماسک کے اس استعمال کی وجہ سے جہاں اسکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں نت نئے ڈیزائن کے منفرد ماسک مقبول ہو رہے ہیں۔

ایسے میں ایک بھارتی سنار نے ہیروں سے سجے مہنگے ترین ماسک فروخت کیلئے پیش کردیئے۔

جی ہاں، بھارتی شہر سورت میں ایک سنار نے ماسک کو نیا رنگ دینے کی ٹھانی اور کپڑے کے ماسک کو ہیروں سے سجا دیا، جنکی قیمت ایک سے چار لاکھ تک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارت شخص نے اپنے لئے سونے کا ماسک بنوایا تھا۔