انگلینڈ کے فٹبال ورلڈکپ 1966 کے ہیرو جیک چارلٹن انتقال کرگئے

July 11, 2020

فیفا ورلڈکپ 1966 کے فاتح انگلینڈ کے ہیرو جیک چارلٹن 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

چارٹن نے اپنی سرزمین پر ویسٹ جرمنی کو فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ اور اب تک کا واحد ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے آئرلینڈ کو بطور منیجر یورپین چیمپین شپ کے فائنل تک اور ورلڈ کپ 1990 کے کوارٹرفائنل میں بھی رسائی دلائی۔

انگلینڈ کے عظیم فٹبالر جیک چارلٹن ورلڈکپ 1966 کے تمام چھ میچز کا حصہ رہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 35 میچز کھیلے اور چھ گول اسکور کیے۔

انہوں نے کیریئر کا اختتام آل ٹائم بہترین ڈیفینڈر کے طور پر کیا، جیک چارلٹن نے لیڈز کی جانب سے 773 میچز میں نمائندگی کرکے ریکارڈ قائم کیا اور لیڈز کی جانب سے 96 گولز کیے۔

جیک چارلٹن نے لیڈز کو 1969 کا لیگ ٹائٹل اور 1972 کا ایف اے کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، چارلٹن کو فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن نے 1967 میں فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا تھا۔