امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں طوفان کی زد میں

July 11, 2020

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بیحد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچادیتی ہیں۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں نیو جرسی، نیویارک، میری لینڈ، ڈیلاویئر فیس (Fays) نامی طوفان کی زد میں آگئے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

طوفانی بارش کے باعث درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے جس کے باعث کئی شہر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔