فیس بک پر سیاسی اشتہارات کی پابندی پر غور

July 11, 2020

فیس بُک کا امریکی صدارتی انتخاب سے پہلے سیاسی اشتہارات کی بندش پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

جو بائیڈن نے فیس بک اشتہارات سے متعلق کہا تھا کہ فیس بُک سیاسی اشتہارات چلانے سے پہلے اُن کی سچائی جانچ لیا کرے۔

تاہم اس پابندی پر غور سے متعلق فیس بک کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔