بولٹن کی ممتاز شخصیت حاجی بشیر کا کورونا سے انتقال

July 12, 2020

بولٹن (نمائندہ جنگ) بولٹن کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد بشیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کے باعث بولٹن رائل انفرمری اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنی زندگی کی بازی ہار دی جس سے بولٹن کی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مرحوم کے داماد مولانا احمد رضا نے پڑھائی جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو بولٹن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم نے بیوی کے علاوہ پانچ بچیاں ایک بیٹا اور ایک بڑے کنبہ کے علاوہ اپنے چاہنے والوں کا ایک وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ حاجی محمد بشیر کے اچانک انتقال پر بولٹن کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے انتہائی گہرے رنج و غم کا اطہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔ تعزیت کرنے والوں میں سالار ممتاز احمد چشتی، راجہ محمد ادریس، راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، بیرسٹر راجہ اشتیاق احمد، بیرسٹر فضل رسول، حاجی راجہ محمد مسکین، راجہ وجاہت حسین، راجہ طالب حسین ایڈووکیٹ، شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ، شیخ حاجی محمد یاسین، راجہ محمد خالد، راجہ فہیم اشرت، راجہ عجائب خان، بیرسٹر راجہ عابد خان، کونسلر راجہ محمد ایوب، کونسلر مدثر دین، کونسلر راجہ محمد اقبال، کونسلر راجہ خرم رئوف، ویکفیلڈ سے چوہدری عبدالعزیز، راچڈیل سے راجہ زائد محمود، مرزا محمد یونس، مرزا عبدالرزاق، راجہ جاوید خان، مولانا عبدالرزاق، سید تصور حسین شاہ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، خلیفہ مشتاق حسین، مولانا کبیر قمر، راجہ فضل مجدد، حاجی چوہدری محمد حنیف، حاجی ممتاز احمد، چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، راجہ ظفر اقبال، راجہ جلیل الرحمٰن، حاجی راجہ محمد یاسین، راجہ غلام رسول ایڈووکیٹ، شیخ محمد منظور، حاجی راجہ محمد مالک جبکہ پاکستان سے جانشین چورہ شریف قمر المشائخ پیر سید احمد مصطفین گیلانی مجددی، سید احمدسبطین شاہ گیلانی مجددی اور چوہدری عمران کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔