برطانیہ میں کمیونٹی نے بڑا مقام بنایا، راجہ احمد خان

July 12, 2020

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) اوورسیز کمیونٹی نے برطانیہ میں تجارت و سیاست میں اپنے بل بوتے پر بڑا مقام بنایا ہےجس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے میجر (ر) راجہ احمد خان، نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نوتعینات ہونے والے اوورسیز کوآرڈینیٹر راجہ امجد خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور پھول پیش کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر حاجی راجہ یعقوب خان بھی موجود تھے۔میجر ریٹائرڈ راجہ احمد خان نے مزید کہا کہ ہمیں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر فخر ہے، جنہوں نے یہاں پر سخت محنت مشقت کرکے یہاں کی کمیونٹی میں بڑا نام کمایا۔ انہوں نے راجہ امجد خان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اوورسیز کمیونٹی راجہ امجد خان نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خاننے جو اعتماد کا اظہار کیا پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یقیناً اوورسیز کمیونٹی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔