پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچ پاکستان میں ہی ہونگے

July 12, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچ ہر صورت میں پاکستان ہی میں کرائے گا،متحدہ عرب امارات میں ان میچوں کو کرانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ میں بقیہ چار میچ متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز کو رد کردیا گیا۔ سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ چار میچ نومبر میں کرانے کی منصوبہ کررہا ہے۔ اگر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ نے ہوسکے تو ٹرافی شیئر کرنے اور انعامی رقم کی تقسیم کا فارمولا طے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے چار میچوں کا بجٹ پاکستان میں میچ کرانے کے لئے منظور کیا گیا ہے اس لئے احسان مانی نے بیرون کرانے کی تجویز رد کردی۔پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نویدنے کہا کہ پی ایس ایل 2020 ایک کامیاب ایونٹ رہا، جہاں مجموعی طورپر 5 لاکھ تماشائیوںنے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ پی سی بی اور تمام فرنچائزز پرامید ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز کو2020 میں ہی ری شیڈول کرلیاجائے گا۔