ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال کے معاملات میں مداخلت روکی جائے، اورنگزیب شاہ میر

July 12, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے اورنگزیب شاہ میر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ناملائزیشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ نے اپنے پانچ سال مکمل ہونے پر سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کو تمام ریکارڈ مع پانچ لاکھ روپے بھی ادا کئے ہیں۔ اب چونکہ تمام ملک بھرکے تمام ڈسٹرکٹس کے انتخابات ہونے ہیں لیکن اس کے باوجود ناصر کریم اپنے گروپ کے ممبران کے ساتھ ڈسٹرکٹ کے دفتر میں بیٹھ کر انتخابی ٹیم چلا رہے ہیں یہ سراسر غیرقانونی ہے۔ میری نارملائزیشن کمیٹی سے درخواست ہے کہ انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔ اورنگزیب شاہ میر نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں پلیئر پینل گروپ کے لیڈ اور امیدوار کی حیثیت سے قانونی چار ہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔