ترکی میں مسجد کی حیثیت بحال کرنااہل اسلام کی فتح ہے،علماء

July 12, 2020

لاہور ( خبرنگارخصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 85سال کے بعد ترکی میں مسجد کی دوبارہ حیثیت بحال کرنا اسلام اور اہل اسلام کی عظیم فتح اور کامیابی ہے اور ترکی عدالت کا مساجد سے اظہار محبت اور مساجد کی تکریم کی دلیل ہے۔ آیا صوفیہ میوزیم چرچ کودوبارہ مسجد میں تبدیل کر دینے کا فیصلہ پوری امت کی ترجمانی ہے۔ طیب اردگان نے سلطان محمد فاتح کی یاد تازہ کر دی ۔علماء نے کہا کہ ان حالات میں ترکی عدالت کا فیصلہ یہ اسلامیان پاکستان کے لیے تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔