پی ڈبلیو ڈی اوریو این ایف پی۱ ےکاعالمی یوم آبادی پرویب سیمینار

July 12, 2020

لاہو(میگزین رپورٹ)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (PWD)، حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (UNFPA) پاکستان نے عالمی یوم آباد ی کے حوالےسے ڈائریکٹوریٹ پی ڈبلیو ڈی میں ویب سیمینار کا انعقاد کیا۔اس ویب سیمینار میں ماہرین سمیت 250سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں علی بہادقاضی ،ڈاکٹر بختور کاڈیرو مالک بھلا (ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی)، ڈاکٹر زیبا ستار(کنٹری ریپریزینٹیٹو پاپولیشن کونسل)، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین (صدر پی اے پی)، عائشہ لغاری(کنٹری ریپریزینٹیٹو PSI)، جواد قریشی (سی ای او، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ)، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم(ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ، سروسز ہسپتال) اور مولاناعبدالخبیرآزاد(خطیب، بادشاہی مسجد، لاہور) شامل ہیں۔شعیب احمد شہزاد نے اس سال کے لئے تقریبات کے موضوع"کورونا وائرس کی وبا کے دوران، خواتین کی صحت کا تحفظ" سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ علی بہادر قاضی نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت، تعلیم، روزگاروصحت پر اسکے اثرات کے حوالے سے بات کی۔انہو ں نے اس وبا کے دوران ضلعی سطح پر سروس ڈیلیوری سینٹرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی فراہمی میں ادارے کی کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ ا ڈاکٹر بختور کاڈیرو نے تولیدی صحت اور حقوق کی سب کو فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی۔کنٹری ریپریزینٹیٹو UNFPA، لینہ موسیٰ کی طرف سے انہو ں نے UNFPAکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا پیغام پہنچایا کہ اس وبا کے دوران خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے خواتین کے لئے تولیدی صحت کی ضرورت اور صنفی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کے فوری خاتمے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ڈاکٹر نظام الدین نے نوجوان نسل میں سرمایہ کاری اورانہیں تربیت اور فنی مہارت کی فراہمی کے ذریعے آنے والے دس سالوں میں آبادیاتی فوائد کے حصول کے متعلق گفتگو کی۔انہو ں نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرکی جانب سے پاکستان کی نوجوان نسل کی استعداد کو بڑھانے کے لئے اشتراک اور مذکورہ خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔ڈاکٹر زیبا بختیار نے اس وبا کے دوران جنسی اور تولیدی صحت کی ضرویات کی درست اور مجموعی طور پر فراہمی کے حوالے سے ڈیٹا کی اہمیت کا ذکر کیا۔ڈاکٹر طیبہ وسیم نے اس وبا کے دوران ایف پی کی سہولیات کی کمی اور خاندانی منصوبہ بندی کے مراکز کی بندش کے حوالے سے بات کی۔ جواد قریشی نے پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے حالیہ اقدامات اور انکی کامیابی کے حوالے سے بات کی۔عائشہ لغاری نے بتایا کے پرائیویٹ سیکٹر 43فیصد صارفین کو جدید مانع حمل ادویات فراہم کرتا ہے۔تاہم کورونا وائرس کے باعث کاروبار میں مشکلات پیش آئیں، سروس پرووائیڈرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا مولانا عبدا لخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام، قرآنی تعلیمات اور کچھ خاص آیات بچوں کی پیدائش، خواتین کے حقوق اور انکی بہتر صحت کو یقینی بنانے پر دلالت کرتی ہیں۔ مالک بھلا نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ حاضرین کی جانب سے دیئے جانے والے کچھ مشوروں پر پہلے ہی سے عمل کررہے ہیں۔