وزیراعظم کے خصوصی پیکیج پر روحکے مطابق عملدرآمد کی ہدایت

July 12, 2020

لاہور ( خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت اور تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیکیج پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کی جائے ۔کسی بھی قسم کی تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر پر ہو گی ۔وہ پیکیج پر عمل درآمد کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔