خزانہ خالی کرنےوالے وزیراعظم کی کابینہ میں ہیں،امیرالعظیم

July 12, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں خزا نہ خالی ملا، حالانکہ جنہوں نے خزانہ خالی کیا تھاوہ وزیراعظم کی دائیں بائیں اپنی کابینہ میں رکھاہواہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے مصری شاہ میں الخدمت سستا تندور کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔