ناقص پالیسیوں کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں‘ حافظ حمداللہ

July 12, 2020

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، سلیکٹڈ کے برسراقتدار آئے دنوں سے زیادہ یوٹرن زیادہ ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں مختلف تقریبات اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ موجودہ حکمران گفتار کے غازی ہیں جن کی کارکردگی صفر ہے ریاست مدینہ کا خوشنماء نعرہ لگا کر قوم کو دھوکا دیا گیا حقیقت میں اسلام کے اصولوں سے ناآشنا حکمرانوں کو ریاست مدینہ کی تاریخ کا پتہ ہی نہیں آج ان کی احمقانہ پالیسیوں ،فیصلوں اور بیانات سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی جنگ ہنسائی ہورہی ہے پی آئی اے پروازوں پر پابندی اوربدنامی کا سبب حکمران ہیں اس موقع پر جمعیت کراچی کے قاری نورالامین ، مولانا سید حسین احمد مدنی ، سعید مہمند ،مفتی امان اللہ عابد ، مولانا عبدالحلیم عابد ، جمال خان کاکڑ ،حاجی عبداللہ صابر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سعید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔