گھر میں گاڑی ریورس کرتے ہوئے تین سالہ بچہ زد میں آکر جاں بحق

July 12, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سریاب مل گھر میں گاڑی ریورس کرتے ہوئے تین سالہ بچہ زد میں آکر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق سریاب مل کا رہائشی خدا بخش گزشتہ شب گاڑی گھر میں ریورس کر رہا تھا کہ اسی دوران اس کا تین سالہ بیٹا محبوب گاڑی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا۔