سیاسی اورقبائلی عمائدین پرزورآزمائی برداشت نہیں کرینگے،پی ٹی آئی

July 12, 2020

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی امیدوار حلقہ پی بی 25ملک فیصل کاکڑ پر حملے کی پر مذمت کرنے کے ساتھ حکام سے مطالبہ کیا گیاہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ملک فیصل کاکڑ نے 2018کے الیکشن میں مختصر وقت میں حیران کن ووٹ حاصل کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کیں ۔ موصوف سماجی اور سیاسی شخصیت ہونے کے علاہ معتبر قبائلی حیثیت رکھتے ہیں لہذا چند عناصر اقتدارمیں رہ کر اپنے آپکو قانون سے بالاتر تصور کرکے عوام ،علاقے اور دیگر سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین پر زور آزمائی کرتے ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف علاقے ،عوام اور ملک میں قانون کی بالادستی اور امن امان پر یقین رکھتی ہے لیکن جب ظلم اور نا انصافی گھر کے دروازے تک پہنچ جائے تو پھر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ملک فیصل کاکڑ حملے کی مکمل تفصیل تھانہ کو فراہم کر چکے ہیں، لہذا حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ کسی انجان قبائلی اختلافات اور بدامنی سے بچا جاسکے۔