سپریم کورٹ میں قاسم سوری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت 14جولائی کو ہوگی

July 12, 2020

کوئٹہ ( آن لائن )تحریک انصاف کےڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت14جولائی کو ہوگی سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس جناب جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جناب جسٹس مظہر عالم خان میاخیل پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کریگا بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیاب کو عدالت میں چیلنج کررکھاہے۔