رکھنی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، ایک اشتہاری گرفتار

July 12, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) رکھنی لیویز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا لیویز کے مطابق رکھنی لیویز نے رسلالدار کی سربراہی میں گزشتہ روز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عطا محمد کو گرفتار کر لیا ۔