جمعیت بلوچستان کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کےاجلاس کی تاریخ تبدیل

July 12, 2020

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ کے پریس ریلیز کے مطابق صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی ہدایات پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد سرورندیم موسی خیل نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس جوکہ 14جولائی بروز منگل بلایا گیا تھا اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر14 جولائی کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس بلانے اور اس میں پارلیمانی اراکین کی شرکت کے باعث اجلاس 15 جولائی بروز بدھ بوقت3 بجےظہربمقام صوبائی سیکریٹریٹ جمعیت علماء اسلام بلوچستان شابو روڈ بالمقابل جی او آر کالونی کوئیہ میں طلب کر لیاہے۔