عبدالمنان مینگل کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے‘نیشنل پارٹی

July 12, 2020

کوئٹہ( این این آئی)نیشنل پارٹی کے ترجمان نے عبدالمنان مینگل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ترجمان نے بیان میں کہاکہ عبدالمنان مینگل نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن اور میونسپل کارپوریشن خضدار کےسابق کونسلرتھے شہید انتہائی نفیس شخصیت تھے اوروہ کبھی کسی قبائلی یاذاتی معاملے میں ملوث نہیں رہے انہوںنے شہید کی جنت میں بلنددرجات اورسوگوارخاندان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔