سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ

July 12, 2020

سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10815 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم اب تک 564491 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں 41634 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 39967 گھروں اور 402 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔

اس وقت 743 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت 109مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آج 1274 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 60439 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی ہے۔