حکومت کو خطرہ نہیں، اپوزیشن اپنی حیثیت منوانے کی کوشش میں ہے‘ ہمایوں اختر خان

July 12, 2020

لاہور (اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست تنزلی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے کا کندھا استعمال کرنا پڑ رہا ہے ،حکومت کو اپوزیشن کی سرگرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت اپوزیشن جماعتیں خود اپنی حیثیت منانے کے جتن کر رہی ہیں ،تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات سے بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور صنعتکاروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہر اے پی سی کا نتیجہ اپوزیشن جماعتوں میں فاصلے بڑھنے کی صورت میں نکلتا ہے۔