پاکستانی نوجوان بڑھئی کے دن پھر گئے سعودی عرب میں فیشن ماڈل بن گیا

July 12, 2020

ریاض(جنگ نیوز )سعودی عرب میں 24 سالہ پاکستانی نوجوان وقاص کے دن پھر گئے اور وہ بڑھئی سے فیشن ماڈل بن گیا۔وقاص کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کی اپنے دوست سے کہی ہوئی بات اسے بڑھئی کے کام سے نکال کر کپڑوں کی ماڈلنگ کے میدان میں چکا چوند کر دینے والی روشنیوں کے نیچے لے آئے گی۔عرب میڈیا کے مطابق وقاص نے بتایا کہ میں 4 سال قبل بطور بڑھئی کام کرنے سعودی عرب آیا تھا،میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چلتے پھرتے ایک دوست سے کہی ہوئی بات میرے خواب کی تعبیر کا دروازہ کھول دے گی اور اس طرح میں اشتہارات میں ماڈل کے طور پر نمودار ہوں گا۔