مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری شہید

July 12, 2020

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن میں قابض بھارتی فوج نےمزید 2 کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مریضوں کیلئے ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا اور متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے اپنے ہمرا ہ لے گئے جن میں سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔