ملک بھر میں 20جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

July 12, 2020

اسلام آباد (بلال عباسی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 20جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے مخصوص علاقوں میں چلائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم ٹارگٹڈ کیس رسپانس کے نام سے چلائی جائیگی،خصوصی انسداد پولیو مہم میں 8 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی،کوئٹہ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان خصوصی پولیو مہم کا حصہ ہونگے۔وفاق نےصوبوں کو خصوصی پولیو مہم کی تیاری کی ہدایت کر دی۔