حکومتی مافیاز کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا، شہباز شریف

July 12, 2020

حکومتی مافیاز کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا، شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں حکومتی مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہےپٹرول بحران پر انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرانا ’’دال کالی ‘‘ہونے کا اشارہ ہے۔

ہر شخص محسوس کررہا ہے کہ ملک میں حکومتی عمل داری نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات معینہ مدت میں مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیاکہ چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ ہے نہ اس میں جرات واہلیت ہے ۔