ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں 56 فیصد کمی

July 12, 2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں 56 فیصد کمی

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں 56فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یومیہ ٹیسٹنگ 43ہزار 636سے کم ہوکر 24ہزار 496 پر آگئی۔ وفاقی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16ہزار 470 ہے جو کہ کم ہو کر 7 ہزار 745 پر آچکی ہے۔ سندھ میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 13 ہزار 900 ہے جو کہ کم ہوکر 10 ہزار669 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2ہزار910 ہے لیکن وہاں بھی یومیہ ٹیسٹنگ کم ہوکر ایک ہزار 829 پر آچکی ہے۔ بلوچستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2 ہزار200 سے کم ہو کر صرف 243 ٹیسٹوں پر آچکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 7 ہزار 400 ہے جو کہ اب 3ہزار 631 پر آچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 360 سے کم ہوکر 53 پرآچکی ہے جبکہ آزاد جموں کشمیر میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 376 سےکم ہوکر 326 پر آگئی ہے۔