افغانستان کیساتھ مزید 2سرحد یں مقررہ تاریخ سے قبل کھول دی گئیں

July 12, 2020

پشاور( گوہر علی خان ۔نامہ نگار) وفاقی حکومت نےپاکستان اور افغانستان کے درمیا ن باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے افغانستان کے ساتھ مذید دو سرحدیں پہلے سے اعلان کردہ 12جولائی کی تاریخ سے دو دن قبل ہی تجارت کے لئے کھول دی ہیں۔ جن میں انگور اڈا اور خرلاچی کے سرحد شامل ہیں۔ اس سے قبل حکومت پاکستان نے طورخم ،چمن اور غلام کے سرحد پہلے ہی 24گھنٹے تجارت کے لئے کھولے جاچکے ہیں ۔جس کے بعد حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں افغانستان کے ساتھ واقع دو مذید سرحدبھی کھول دئیے گئے ہیں جس سے دونوں میں باہمی تجارت اور تعلقات میں بہتری آئے گی ۔