زمین پر زبردستی قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیجائے ،پروفیسراکبر آفریدی

July 12, 2020

پشاور (وقائع نگار)خیبر میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر اکبر خان آفریدی نے انکی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے والے قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پجگی روڈ پر واقع انکے والد کی خریدی ہوئی 148کنال زمین پر قبضہ گروپ نے زبردستی تعمیرات شروع کر دی ہے جسکے خلاف انہوں نے کورٹ سے سٹے بھی لیا ہے مگر اسکے باوجود بھی بااثر افراد انکے زمین پر قبضہ کر کے وہاں تعمیراتی کام کر رہے ہیں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے والد چار دہائی قبل پجگی روڈ پر 148کنال زمین لیز پر لی تھی جس کو وہ زراعت کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور انکے ساتھ جائیداد کے سارے کاغذات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو ایم پی اے وسیم حیات سمیت دیگر بااثر افراد کی سپورٹ حاصل جس کے باعث یہ لوگ بلا خوف ہمارے زمین پر قابض ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سمیت آرمی چیف اور دیگر ذمہ داران سے قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قبضہ گروپ سے انکی جائداد واگزار کرائی جائے ۔