کورونا وباء کے خلاف خدمات پر کے ٹی ایچ عملے میں اسناد کی تقسیم

July 12, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ میڈیسن نے کورونا وبا ء میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے پلمونالوجی، کارڈیالوجی اور نفرالوجی ڈیپارٹمنٹس کے عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔انچارج پلمونالوجی پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اشرف، انچارج کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عنبر اشرف نے ان مختلف شعبوں میں کام کرنے والے عملے کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریب کا انعقاد بھی کیا ۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر نے ہسپتال کے تمام عملے خصوصاً انفرالوجی،کارڈیالوجی ، پلمونالوجی اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹس میں ڈیوٹی انجام دینے والے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے بغیر اس وباء سے نمٹنا انتہائی مشکل کام تھا لیکن بہترین حکمت عملی اور نظم وضبط کے ساتھ کام کرنے پر اس وباء پر قابو پانا آسان ہوا۔